شوہر کے حقوق/mashaimnoor.com

شوہر کے حقوق

اسلام نے شوہر اور بیوی دونوں کو برابر کے حقوق دیئے ہیں جس طرح بیوی کے شوہر پر حقوق ہیں اسی طرح شوہر کے بھی بیوی پر حقوق ہیں قرآن پاک میں اللّه تعالیٰ نے ارشاد فرمایا

عورتوں کے بھی ایسے ہی حقوق ہیں جیسے کہ ان پر مردوں کے حقوق ہیں
(سورت البقرہ :228)

بیوی پر یہ فرض ہے کہ وہ اپنے شوہر کی اطاعت کرے اور اس کی فرمابرداری کرے شوہر جو جائز بات کہے بیوی کا فرض ہے کہ وه اس پر عمل کرے قرآن پاک میں ارشاد ہے

ترجمہ *پس جو نیکوکار ہیں مرد کی *
لیکن اگر مرد ناجائز کام کرنے کو کہے تو ایسی حالت میں اس کی اطاعت کرنا ضروری نہیں

مثلاً اگر شوہر نماز پڑھنے سے روکے بے پردگی کرنے کو کہے احکامِ الاہی سے روکے بد کاری کی رہ پر ڈالے تو اللّه تعالیٰ کے مقابل اس کی اطاعت کرنا جائز نہیں

قرآن پاک میں اللّه تعالیٰ نے ارشاد فرمایا

*اگر بیوی کی موت ایسی حالت میں واقع ہو جاۓ کہ اس کا شوہر اس سے راضی ہو اور خوش ہو تو وه عورت یقینی طور پر جنت میں داخل ہو گی *
مزید فرمایا
*اگر اللّه تعالیٰ کے سوا اور کسی کو سجده کرنا جائز ہوتا تو اللہ حکم دیتا عورتوں کو کہ وه اپنے شوہر کو سجده کریں *

اسلام نے عورت پر فرض کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی غیر موجودگی میں ایک نیک بیوی کی طرح اس کے مال وعزت کی حفاظت کرے قرآن پاک میں اللّه تعالیٰ نے فرمایا
*پس جو نیکوکار ہیں مرد کی ان کی غیر موجودگی میں حفاظت کرنے والی*
(سورت النساء: 34)
اس حوالے سے ایک اور حدیث نبوی ہے
*جب کسی عورت کا شوہر کہیں باہر چلا جاۓ تو اس کی غیر موجودگی میں اپنی عزت وآبرو کی حفاظت کرے اور شوہر کے مال کی حفاظت میں شوہر کی خیر خواہ ہو

شوہر کی خوشی

بیوی کو چاہیے کے وہ شوہر کی خوشی کے لیے جی جان سے کوشش کریں شوہر کے لیے بناو سنگھار کریں ۔

غیر مردو سے پردہ کریں اور اپنے دل میں صرف اپنے شوہر کے لیے محبت رکھے اس کا کہا مانے

اسلام میں اس حد تک بیان ہے کے کے اگر کو ئی عورت شوہر کے جسم سے ریسکتی ہوئی پیپ تک بھی چاٹ لے تو بھی وہ اسکا حق آدا نا کر سکے گئ

اللہ پاک ہر عورت کو اپنے شوہر کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا کرے۔آمین

خطبہ حجتہ الوداع کے موقع پر حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا

*شوہر کا اپنی بیوی پر یہ حق ہے کہ وه اپنے شوہر کی عدم موجودگی میں اپنے بستر کو کسی دوسرے مرد سے پامال نہ کرے *

عورت پر یہ فرض ہے کہ وہ اپنے شوہر کی خوشی کے لیے صاف ستھرہ رہے اور بناؤ سنگھار کرے جب شوہر اسے دیکھے تو وه خوش ہو جاۓ ایک دفعہ ایک عورت بیعت کے لیے حاضر خدمت ہوئی تو حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا *کیا تمہیں اتنی توفیق بھی نہیں ہے کہ اپنے ہاتھوں کو مهندی لگا لو *

بہترین بیوی وه ہے

کہ جب تم اسے دیکھو تو تمہارا دل خوش ہو جائے اور جب تم کوئی بات کہو تو وه اطاعت کرے

شوہر بیوی کی معاشی زندگی کا کفیل ہے اور بیوی کی عزت کا محافظ ہے چناچہ بیوی کو تشکر اور احسان مندی کا مظاہرا کرنا چاہیے اور اپنے شوہر کا ہر لحاظ سے خیال رکھنا چاہئے

بیوی پر فرض ہے کہ وہ اپنے شوہر کے مزاج کو سمجھے اپنے شوہر کو کبھی ناراض ہونے کا موقعہ نہ دے

حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا
*تین لوگوں کی نہ تو قربانی قبول ہوتی ہے اور نہ ہی نماز قبول ہوتی ہے ان میں سے ایک وه عورت ہے جس کا شوہر اس سے راضی نہ ہو *

بیوی کا ایک اہم فرض یہ بھی ہے کہ وه اپنے شوہر کے رشتہ داروں کے ساتھ حسن وسلوک سے پیش آئے خصوصاً ساس سسر اور نند وغیرہ کے ساتھ اچھا برتاو کرے اگر کسی وقت کوئی لڑائی جھگڑہ ہو بھی جاۓ تو برداشت کرے اور اپنے گھر کو جنت بنائے

بیوی کے لیے ضروری ہے کہ وه اپنے شوہر کی پرده پوش ہو اپنے شوہر کے راز کسی کو نہ بتاۓ قرآن پاک میں ارشاد ہے
*عورتیں تمہارے لیے لباس ہیں اور تم ان کے لیے لباس ہو *(سورت البقرہ :187)
جس طرح لباس پرده پوشی کرتا ہے انسان کی اسی طرح بیوی کا فرض ہے کہ وه اپنے شوہر کی پرده پوشی کرے شوہر کا ہر راز اپنے تک رکھے کسی دوسرے کو نہ بتاۓ

اسلام نے مرد کو طلاق کا حق دیا ہے اگر شوہر اپنی بیوی سے نہ خوش ہے تو وه بیوی کو طلاق دے سکتا ہے اسلام نے شوہر کو طلاق کا حق تو دیا ہے مگر اللّه تعالیٰ کے نزدیک طلاق ایک نا پسندیده عمل ہے

اللّه تعالیٰ نے طلاق کو ہلال تو قرار دیا مگر پسند نہیں کیا اسی لیے کوشش کریں طلاق سے بچیں اور دوسروں کو بھی اس سے روکیں

ہر فرد اپنا حق پورا کرے تو دوسرے کو اپنے حقوق خود بخود مل جایں گے کیونکہ ایک کے فرائض دوسرے کے حقوق ہیں

الغرض شوہر اور بیوی گاڑی کے دو پہیے ہیں دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے تو ہی زندگی کی گاڑی اچھے طریقے سے چلے گی گھر سکون ہو گا اور گھر جنت کا نمونہ بنے گا اور ساتھ ۔ہی بچوں کی بھی اچھی تربیت ہو گی

اسلام میں اس حد تک بیان ہے کے کے اگر کو ئی عورت شوہر کے جسم سے ریسکتی ہوئی پیپ تک بھی چاٹ لے تو بھی وہ اسکا حق آدا نا کر سکے گئ

اللہ پاک ہر عورت کو اپنے شوہر کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا کرے۔آمین

Facebook
Twitter
WhatsApp
Pinterest
LinkedIn