فضائل قرآن مجید
فضائل قرآن مجید/قرآن پاک پڑھنے کا ثواب/قرآن پاک کا احترام/قرآن مجید کے آداب
قرآن مجید تمام کلاموں میں افضل ترین کلام ہے ۔ دنیا و مافیہا کی نعمتوں سے کہیں بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی یہ نعمت عظمی ہے۔ یہ کتاب ہمارے لیے لائحہ عمل اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔
یہ کتاب دنیا و آخرت کی فلاح کی ضامن ہے۔ قیامت کے دن یہ کتاب حافظ قرآن کی شفاعت کرے گی ۔ ارشاد نبوی ہے
ترجمعہ؛
تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن پڑھا اور دوسروں کو اس کی تعلیم دی )۔
اس حدیث سے قرآن پاک کی فضیلت ، اس کے پڑھنے والے کی سعادت اور اسے پڑھانے والے کی
عظمت واضح ہو جاتی ہے۔
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ سبحانہ و تعالی فرماتے ہیں کہ
جس شخص کو قرآن مجید (کے شغف) نے میرا ذکر کرنے اور دُعا مانگنے سے روک دیا ہو، میں اُسے دُعا مانگنے والوں سے بڑھ کر نعمتوں سے نوازوں گا۔ اُس کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا
اللہ تعالی کے کلام کی فضیلت باقی تمام
کلاموں پر ایسی ہے جیسی اللہ تعالی کی فضیلت اپنی مخلوق پر ہے”۔
حضرت علی ﷺ سے روایت ہے
کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا : یہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی مضبوط رسی ہے۔ گویا کہ آپ کا اشارہ ﴿وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا (اللہ تعالی کی رسی کو سب مل کر مضبوطی سے پکڑو) کی طرف ہے۔
یہ حکیمانہ نصیحت ہے اور یہی سیدھا راستہ ہے۔ یہ قرآن مجید وہ چیز ہے کہ تخیلات اسے غلط راستے پر نہیں لے جا سکتے اور زبانیں اس میں کسی قسم کی آمیزش نہیں کر سکتیں ۔
فضیلت تلاوت قرآن پاک
قرآن مجید ایک ایسی کتاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ خود رب العالمین خداوند کریم نے لیا ہے۔ انسانی تاریخ کی یہ واحد کتاب ہے جو ہمیں ازل سے ابد تک کی معلومات دیتی ہے۔
یہ سب انسانوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہے۔ حضرت عثمان سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا ! تم میں سے سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے
اور سیکھائے ۔ حضرت ابوسعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
خدا وند کریم کا یہ فرمان ہے کہ جس شخص کو قرآن مجید کی مشغولی کی وجہ سے ذکر کرنے اور دعا مانگنے کی فرصت نہیں ملتی ، میں اس کو سب دعائیں مانگنے والوں سے زیادہ عطا کرتا ہوں۔ اللہ کے کلام کو سب کلاموں پر ان پر ایسی ہی فضیلت ہے ، جیسی خود اللہ رب العالمین کو تمام مخلوق پر ۔
نبی کریم رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ! (قیامت کے دن ) صاحب قرآن سے کہا جائے گا قرآن مجید پڑھتا جا اور جنت کے درجوں پر چڑھتا جا۔ اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ جیسا کہ تو دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھتا تھا۔ بس تیرا مرتبہ وہی ہے جہاں آخری آیت پر پہنچے۔
!نبی کریم رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جو شخص کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھے، اس کے لئے اس حرف کے عوض ایک نیکی ہے، اور ایک نیکی کا اجر دس نیکی کے برابر ملتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ سارا (الم) ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ، لام ایک حرف میم ایک حرف ہے۔
اللہ ہمیں بھی قرآن پاک پڑھنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین
بعد نماز تلاوت قرآن کے عظیم فائدے
حضرت رسول خدا ہم نے فرمایا
جو شخص ہر نماز کے بعد قرآن کی تلاوت کرتا ہے تو اُس کو یہ فائدے حاصل ہوتے ہیں:
– آسمان سے خیر و برکت نازل ہوتی ہے۔
جان نکلنے کے لمحات میں عذاب سے محفوظ رہتا ہے۔
۔ عذاب قبر سے نجات پاتا ہے۔ جن کاموں سے دوسرے لوگ ڈرتے ہیں، وہ نہیں ڈرتا۔
۔ جب دوسرے لوگ پریشان ہوں گے تو وہ پرسکون ہوگا۔
تلاوت قرآن مجید کے آداب
پاک صاف اور باوضو ہو کر قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام کریں۔
قرآن مجید کی تلاوت سے پہلے تعوذ اور تسمیہ پڑھیں۔
_قرآن مجید کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں۔
_قرآن امید کی تلاوت دل جمعی کے ساتھ کریں۔
_قرآن مجید کی تلاوت کے دوران سجدہ تلاوت کا اہتمام کریں۔
_قرآن مجید کی تلاوت کو خاموشی سے سنیں۔
ترجمة القرآن المجید کی درس و تدریس کے دوران آیات کے معانی و مفاہیم پر خصوصی توجہ دیں۔
اللہ تعالی اور اس کے رسولﷺ کی محبت سے سرشار ہو کر قرآن مجید کی تلاوت کریں۔
تلاوت قرآن مجید کے دوران آیات کے معانی و مفاہیم پر غور فکر کرتے ہوئے خوشی و غم کی کیفیات کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے رحمت و مغفرت کی دعا کا اہتمام کریں۔
تلاوت قرآن مجید کے بعد اللہ تعالی کے حضور رحمت و مغفرت کی دعا کا اہتمام کریں۔
جو لوگ قرآن مجید کی تلاوت اپنے گھروں میں نہیں کرتے ، ان کے گھر ویرانے ہیں ، خواہ کتنے ہی بہترین انداز میں تعمیر کیوں نہ کیے گئے ہوں ۔
اسی چیز کو بیان کرتے ہوئے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہا حضو را کرم سے روایت کرتے ہیں کہ جس شخص کے سینے میں قرآن نہیں اس کی مثال اُجڑے ہوئے گھر کی سی ہے“۔