قرآن پاک/قرآن پاک اللہ کی آخری کتاب ہے/قرآن پاک پڑھنے کا بیان

 

قرآن پاک/قرآن پاک اللہ کی آخری کتاب ہے/قرآن پاک پڑھنے کا بیان

قرآن پاک

لفظ قرآن “قِرٙاءٙة” سے ہے جس کے معنی پڑھنے کے ہیں قرآن پاک واحد ایسی کتاب ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جاتی ہے

قرآن پاک اللّه تعالیٰ کی آخری کتاب ہے جو اللّه تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ پر نازل فرمائی قرآن پاک اللّه تعالیٰ کا مقدس کلام ہے

جو اللّه تعالیٰ کے مقرب فرشتے حضرت جبریلؑ کے ذریعے نازل ہوئی قرآن پاک کو اللّه تعالیٰ نے تقریباً (23) تیئس سال کے عرصے میں آہستہ آہستہ نازل کیا قرآن پاک قیامت تک آنے والے تمام مسلمانوں کے لیے ہدایت اور رہنمائی کا ذریعہ ہے

قرآن پاک اللّه تعالیٰ کی آخری اور عالم گیر کتاب ہے جس طرح نبی کریم ﷺ اللّه تعالیٰ کے آخری نبی ہیں اور آپ کی رسالت تمام جہانوں کے لیے ہے اسی طرح آپ ﷺ پر نازل ہونے والی کتاب بھی تمام بنی نوع انسان کے لیے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے

قرآن پاک کسی خاص قوم یا وقت کے لیے نہیں بلکہ قیامت تک کے تمام انسانوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے

قرآن پاک دنیا کی وه واحد کتاب ہے جو آج تک اسی طرح محفوظ ہے جس طرح نازل ہوئی تھی کیونکہ اللّه تعالیٰ نے اس کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے اور فرمایا
*بے شک میں نے ہی اس(قرآن پاک ) کتاب کو نازل کیا ہے اور بے شک میں ہی اس کی حفاظت فرمانے والا ہوں *(سورةالحجر:9)
قرآن پاک/قرآن پاک اللہ کی آخری کتاب ہے/قرآن پاک پڑھنے کا بیان
قرآنِ مجید فُرقانِ حمید اللّه کی لا ریب اور بے عیب کتاب ہےقرآن پاک ایک مکمل دسطورِ حیات ہے

اور اس کا ذمہ خود اللّه نے لیا ہے قرآن کے لفظی معنی ہیں بار بار پڑھی جانے والی کتاب قرآن پاک کی حقانیت کی دلیل یہ ہے کہ اس کا ایک ایک حرف چوده صدیاں گزرنے کے باوجود بھی محفوظ ہے

قرآن پاک کے الفاظ کی طرح اس میں بیان کی گئی معلومات بھی قرآن پاک کے اعجاز کی دلیل ہیں

قرآن پاک انسا ن کے باطن کی حفاظت کرتا ہےقرآن پاک انسان کو استقا مت کا درس دیتا ہے قرآن پاک عربی زبان میں نازل کیا گیا ہے قرآن پاک کو با وضو ہو کر پڑھناچاہیے

قرآن پاک میں 30 پارے ہیں اور114سور تین ہیں جن میں سے کوچھ سور تیں مکی ہیں اور کوچھ سورتیں مدنی ہیں مکی سورتوں کی تعداد86ہے
اور مدنی سور توں کی تعداد28 ہے جو سورتیں حجر تِ نبوی سے پہلے نازل ہوئی وه تمام مکی سورتیں کہلاتی ہیں اور جو سورتیں حجرتِ نبوی کے بعد نازل ہوئی وه مکی سورتیں کہلاتی ہیں

قرآن پاک میں کُل 540 رکوح ہیں

قرآن پاک میں 6666آ یات ہیں

قرآن پاک میں کُل 323760حرو ف ہیں

قرآن پاک میں 86430الفاظ ہیں

قرآن پاک میں سب سے لمبی سورت البقرا ہے

قرآن میں سب سے چوٹی سورت الکوثر ہے

قرآن کی آخری سورت الناس ہے

قرآن پاک کے بارے میں حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ

قرآن پاک کے ایک ایک حروف پڑھنے پر دس نیکیاں ملتی ہیں چوناچہ حضور ﷺ نے فرمایا کتابُ اللّه کی تلاوت کرنے پر اللّه نے ایک حرف پر ایک نیکی لکھی ہے
جو کہ دس نیکیوں کے برابر ہو گی اور فرمایا میں نہیں کہتا کہ “الٰمہ” ایک حرف ہے بلکہ فرمایا “الف” ایک “ل” ایک اور “م” ایک حرف ہے

حضرت سیدنا ثابت بو نانی اللّه کے نیک بندوں میں سےایک نیک بندے تھے عاشقِ قرآن عاشقِ نماز تھے آپ روزانہ دن میں ایک قرآن ختم کرتے سارا دن روزہ رکھتے اور ساری رات عبادت کرتے

جس طرح چیزوں کو زنگ لگ جاتا ہے اسی طرح دلوں کو بھی زنگ لگ جاتا ہے قرآن پاک کی تلاوت سے دلوں پر لگا زنگ دھول جاتا ہے

قرآن پاک ایک واحد کتاب ہے جسے حضوراکرم ﷺ پے نازل کیا گیا قرآن پاک کو اللّه نے ہماری رہنمائی کے لیے نازل کیا ہمیں اچھی زندگی گزارنے کے لیے قرآن پاک سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے

حدیث مبارکہ ہے
حضوراکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا
قرآن پاک پڑھا کرو کیوں کہ یہ قیامت کے دن بندے کی شفاعت کرے گا اور بندے کی بخشش کی سفارش کرے گا روز قرآن پاک پڑھنے کو اپنا معمول بنا لیں تا کہ یہ قیامت کے دن آپ کی مغفرت کا باعث بنے
قرآن پاک/قرآن پاک اللہ کی آخری کتاب ہے/قرآن پاک پڑھنے کا بیان
امامہِ راضی نے لکھا ہے
ایک دفعہ حضور اکرم ﷺ نے اپنے صحابی سے فرمایا کے تھوڑی دیر کے بعد تیری روح قبض ہو جاے گی وه صحابی بڑے مُطمعن رہے نا وہ ڈر ے نا کوئی وسعت کرنے گے بڑے آرام سے حضور کے پاس بیٹھے رہے
اور پھر بڑے ارام سے حضور اکرمﷺ سے عرض کی یا رسول اللّه ﷺ آپ مجھے کوئی ایسا کام بتایں جو کرتے ہوے میری روح نکلے اور اللّه پاک میرے لیے جنت کا فیصلہ فرما دے
حضوراکرم ﷺ نے فرمایا جا قرآن پاک کے صفے اُٹھاکے لے آو تم پڑھتے جاؤ میں تمہیں پڑھاتا جاتا ہوں قرآن پڑھتے پڑھا تے تیری روح نکلے گی تو اللّه تجھے سیدھا جنت میں داخل کر دے گا
Facebook
Twitter
WhatsApp
Pinterest
LinkedIn