نماز /نماز دین کا ستون ہے/نماز اسلام کا رکن ہےNamaz parhany ka sawab

نماز /نماز دین کا ستون ہے/نماز اسلام کا رکن ہےNamaz parhany ka sawab
نماز /نماز دین کا ستون ہے/نماز اسلام کا رکن ہےNamaz parhany ka sawab

نماز

نماز کو عربی زبان میں صلوٰة کہتے ہیں نماز دین کا ستون ہے نماز حقوق اللّه کا مغز ہے قرآن پاک میں 750 دفعہ نماز کا ذکر آیا ہے اسلام میں ہر مسلمان عاقل اور بالغ پر دن میں پانچ بار نماز فرض کی گئی ہے اسلام میں نماز تمام عبادات کی اصل ہے

نبی کریمﷺ نے فرمایا
دین کی اصل بنیاد اللّه اور اس کے رسول ﷺ کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنا ہے اور اس عمارت کا ستون نماز ہے

پانچ نمازوں کی مثال نہر کے جیسی ہے جس کا پانی گہرا اور صاف ہوتا ہے جو گھر کے سامنے سے گزرتی ہو اور تم اس میں روز غسل کرتے ہو جس طرح غسل سے ساری میل صاف ہو جاتی ہے اسی طرح نماز گناہوں کو دھو دیتی ہے

نماز /نماز دین کا ستون ہے/نماز اسلام کا رکن ہےNamaz parhany ka sawab

قرآن پاک میں اللّه تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ترجمہ *نماز قائم کرو اور مت ہو شرک کرنے والوں میں *(سورت الروم :31)

قرآن پاک میں ذکر ہے کہ نماز پڑھنے والے فلاح پائیں گے اور اسے چھوڑنے والے ذلت اور خواری اور مشکل کا شکار ہوں گے
حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا
جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی اس نے کافرانہ روش اختیار کی

دل اور زبان سے اللّه تعالیٰ کو ایک مان لینے کے بعد اس کے سب سے اہم حکم نماز کی ادائیگی نہ کرنا اللّه تعالیٰ کو معبود ماننے سے انکار کرنے کے برابر ہے آخرت میں سب سے زیادہ وہی لوگ جہنم میں جائیں گے جو نماز ادا نہیں کرتے ہوں گے مرنے کے بعد قبر میں سب سے پہلے نماز کے بارے میں پوچھا جاۓ گا

نماز قربِ الٰہی کا سب سے موثر ذر یعہ ہے
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا
جب تم میں سے کوئی نماز پڑھتا ہے تو وہ گویا اپنے رب سے بات کرتا ہے

نماز /نماز دین کا ستون ہے/نماز اسلام کا رکن ہےNamaz parhany ka sawab
نماز /نماز دین کا ستون ہے/نماز اسلام کا رکن ہےNamaz parhany ka sawab

نماز بے حیائی سے روکتی ہے نماز پڑھنے سے ہم اپنے رب کے قریب ہو جاتے ہیں نماز پڑھنے سے گھر میں برکت رہتی ہے نماز آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اللّه تعالیٰ نماز پڑھنے والوں کے گناہ معاف فرما دیتا ہے نماز پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے

نماز مومن کی معراج ہے نماز پڑھنے سے اللّه تعالیٰ خوش ہوتا ہے نماز پڑھنے سے گناہ ایسے دھول جاتے ہیں جیسے پانی سے میل دھول جاتا ہے نماز اخوت و محبت ایثار اور ہمدردی جیسے جذبات پیدہ کرتی ہے

نماز /نماز دین کا ستون ہے/نماز اسلام کا رکن ہےNamaz parhany ka sawab

حضور اکرم ﷺ نے فرمایا با جماعت نماز ادا کرنا اکیلے نماز ادا کرنے سے ستائیس درجے افضل ہے نماز انسان کو وقت کی پابندی سكهاتی ہے نماز مومن اور کافر میں فرق کرتی ہے

حضوراکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص عشاء کی نماز با جماعت ادا کرتا ہے اس شخص کو آدھی رات کے قیام کا ثواب ملتا ہے اور جو شخص فجر کی نماز با جماعت ادا کرتا ہے اسے باقی آدھی رات کے قیام کا ثواب ملتا ہے

نماز /نماز دین کا ستون ہے/نماز اسلام کا رکن ہےNamaz parhany ka sawab

نماز ایک امانت ہے گویا اس کو وقت پر ادا کرنا چاہیے وقت پر نماز پڑھنے سے انسان دن میں پانچ بار جب اپنے رب کے آگے حاضر ہوتا ہےاس کے دل میں یہ احساس تازہ رہتا ہے کہ وہ اللّه کا بندہ ہے اور اسی کے اگے سر جھکا رہا ہے مسجد اللّه تعالیٰ کا گھر ہوتا ہے اسی وجہ سے مسجد میں نماز ادا کرنے پر زیادہ اجرو ثواب ملتا ہے

نماز کے لیے وضو کرنا شرط ہے وضوکے بغیر نماز نہیں ہوتی اور جب ایک مسلمان وضو کرتا ہے ہاتھ دھوتا ہے دانت صاف کرتا ہے ناک میں پانی چڑ ہاتا ہے پھر منہ دھوتا ہے سر کا مسح کرتاہے اور پاؤں دھوتا ہے تو اسے ظاہری طور پر طہارت اور پاکیز گی ملتی ہے

حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا پانچ نمازیں گناہوں کو اس طرح دھوتی ہیں جس طرح پانی میل کو دھوتا ہے

نماز /نماز دین کا ستون ہے/نماز اسلام کا رکن ہےNamaz parhany ka sawab

جب ایک مسلمان نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو سب سے پہلے تکبیر تحریم کہتے ہوۓ نماز شروع کرتا ہے اس کے بعد قیام ؛ قراءت؛ رکوع؛ سجدہ قعدہ و جلسہ اور پھر آخر میں سلام سب کوچھ ایک ترتیب کے ساتھ کرتا ہے اركان نماز کی یہ ترتیب ایک انسان کو نظم و ضبط کا درس دیتی ہے

نماز /نماز دین کا ستون ہے/نماز اسلام کا رکن ہےNamaz parhany ka sawab

باجماعت نماز ادا کرنے سے انسان کو جسمانی اور روحانی فوائد حاصل ہوتے ہیں جب ایک مسلمان آذان کی آواز سنتے ہی مسجد کی طرف چلتا ہے تو اس کے ہر ایک قدم پر اللّه تعالیٰ بے شمار نیکیاں لکھتا ہے اور ساتھ ہی اس کی ورزش بھی ہوتی ہے جو اس کو جسمانی طور پر تندرست بناتی ہے دیکھنے والوں کے دل میں بھی نماز پڑھنے کا شوق پیدہ ہوتا ہے

آج کے اس جدید دور میں ہماری نمازیں ایسے ہیں جیسے خوشبو کے بغیر پھول ہوتا ہے یا جیسے روح کے بغیر ایک جسم ہوتا ہے ہمیں چاہیےکہ سارے کام چھوڑ کر وقت پر نماز ادا کریں دنیا کےسارے کام دنیا میں ہی رہ جانے ہیں ہمیں اپنی آگے کی زندگی یعنی آخرت کی تیاری کرنی چاہیے جس کے لیے ہمیں اس دنیا میں بھیجا گیا ہے

بچوں کو بھی نماز پڑھاے  اور خود بھی پڑھے اپنے رب کو راضی کریں  نماز پڑھیں اور جب نماز کے لیے بلايا جاۓ یعنی جب آذان ہو تو سارے کام چھوڑ کر خاموشی سے آذان سنیں اور اس کا جواب دیں اور پھر اپنے رب کے آگے سر جھکائیں نماز پڑھیں اپنے رب سے دعا کریں کہ وه ہمیں بخش دے ہمارے اندر نماز پڑھنے کا شوق پیدہ کرے ہمیں نیک بنائے آمین

 

Rozaروزہ کب فرض ہوا/روزہ/روزے کو عربی میں کیا کہتے ہیں

زکوۃ کے لغوی معنی/زکوۃ کن لوگوں پہ فرض ہے/

حج کا مطلب/حج اسلام کاکون سا رکن ہے/حج کا ثواب

Facebook
Twitter
WhatsApp
Pinterest
LinkedIn