محرم یوم عاشورہ عاشورہ کی دعا61 right way
عاشورہ ( دسویں ) محرم کی دعا
دسویں محرم کو پہلے غسل کرے۔پھر اس دعا کو پڑھے اور پانی پر دم کرے۔ اور پھر بارہ
مہینوں کا نام لیتا ہوا اس پانی کو اپنے سر پر انڈیل لے۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
سُبْحَانَ اللهِ مَلَاءَ الْمِيزَانِ وَمُنْتَهِيَ الْعِلْمِ مُبْلِغَ الرَّضَاءِ وَزِنَةَ الْعَرْشِ لَا مَلْجَاءَ وَلا مَنجَاءَ مِنَ اللَّهِ إِلَّا إِلَيْهِ سُبْحَانَ اللهِ عَدَدًا لشَّفْعِ وَالْوِتْرِ وَعَدَدَ كَلِمَاتِهِ التَّامَّاتِ كُلِّهَا أَسْئَلُهُ السَّلَامَةَ بِرَحْمَتِهِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِي الْعَظِيمِ حَسْبِيَ اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلَ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ وَصَلَّ اللهُ عَلَى خَيْرٍ خَلْقِهِ مُحَمَّدٍ وَآلِهِ أَجْمَعِينَ
ترجمہ:اللہ کی ایسی حمد و پاکی جو ( میرے ) میزان کو ( بروز قیامت نیکیوں سے ) بھر دے اور جو ( انسان کو بخشے ہوئے ) علم کی آخری حد تک ہو اور جو اس کی رضا کا باعث ہو اور عرش کے وزن کے برابر ہو۔ سوائے اللہ کے نہ کوئی ٹھکانہ ہے اور نہ کوئی نجات کا ذریعہ ہے۔
اللہ کی پاکی وحمد ہے ( تمام ) جفت اعداد اور طاق اعداد کے برابر اور اس کے تمام کلمات کی تعداد کے برابر ۔ میں اس کی رحمت سے سلامتی کی بھیک مانگتا ہوں ۔ نہیں ہے کوئی طاقت اور نہ کوئی قوت سوائے اللہ کے جو بلند عظمت والا ہے۔ میرے لیے کافی ہے اللہ جو بہترین وکیل، بهترین آقا اور بہترین مددگار ہے ۔ یا اللہ ! اپنی مخلوقات میں سے بہتر حضرت محمد اور ان کی تمام آل پر درود بھیجنا ہے
ایک سال تک زندگی کا بیمہ ( دعاء عاشوراء )
یہ دعا بہت مفید ہے حضرت امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جو شخص عاشورہ محرم کو طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک اس دعا کو پڑھ لے یا کسی سے پڑھوا کر سن لے تو ان شاء اللہ تعالیٰ یقینا سال بھر تک اس کی زندگی کا بیمہ ہو جائے گا۔ ہر گز موت نہ آئیگی اور اگر موت آنی ہی ہے تو عجب اتفاق ہے کہ پڑھنے کی توفیق نہ ہوگی ۔ (لہذا نفل نماز پڑھنے کے بعد اہل و عیال کو جمع کر کے یہ دعا پڑھیں )
دعائے عاشورہ
سم الله الرحمن الرحيم
حَيُوةً طَيِّبَةً وَتَوَفَّنَا عَلَى الْإِيْمَانِ وَالْإِسْلَامِ رَحْمَتِكَ يا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ اللَّهُمَّ بِعِزَّ الْحَسَنِ وَأَخِيهِ وَ أُمِّهِ وَأَبِيهِ وَجَدِهِ وَبَنِيهِ فَرِجُ عَنَّا مَا نَحْنُ فِيهِ پھر سات بار پڑھے سُبحَانَ اللَّهِ مِنْ الْمِيزَانِ وَمُتَهَى يَا سَامِعَ دَعْوَةِ مُوسَى وَهَرُونَ يَوْمَ عَاشُورَاءِ الْعِلْمِ وَمَبْلَغَ الرَّضَى وَزِنَةَ الْعَرْشِ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَاءَ مِنَ اللَّهِ إِلَّا إِلَيْهِ سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ وَعَدَدَ كَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ كُلِّهَا نَسْأَلُكَ السَّلَامَة بِرَحْمَتِكَ يا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ وَهُوَ حَسْبُنَا وَنِعْمَ الْوَكِيلُ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا
بِاللَّهِ
يَا قَابِلَ تَوْبَةِ آدَمَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ
يَا فَارِجَ كَرْبِ ذِي النُّونِ يَوْمَ عَاشُورَاء يا جامِعَ شَمْلِ يَعْقُوبَ يَوْمَ عَاشُورَاء
يَا مُغِيثَ إِبْرَاهِيمَ مِنَ النَّارِ يَومَ عَاشُورَاء
يا رافِعَ إِدْرِيسَ إِلَى السَّمَاءِ يَوْمَ عَاشُورَاء
يا مُجيب دعوة صالح في الناقَةِ يَوْمَ عَاشُورَاء
با نَاصِرَ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ يَا رَحْمَنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَ رَحِمَهُمَا صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَصَلِّ عَلَى جَمِيعِ الأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ وَاقْضِ حَاجَاتِنَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
الْعَلِي الْعَظِيمِ وَصَلَّى اللهُ تَعَالَى عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَ
عَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِينَ
وَالْمُسْلِمَاتِ عَدَدَ ذَرَاتِ الْوُجُودِ وَعَدَدَ مَعْلُومَاتِ اللهِ
وَاطِلُ عُمْرَنَا فِي طَاعَتِكَ وَمَحَبَّتِكَ وَرِضَاكَ وَأَحْيِنَا
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ .
عاشورہ کے دن غسل کر کے دو رکعت نماز نفل اس طرح پڑھے کہ دونوں رکعتوں میں الْحَمْدُ کے بعد دس مرتبہ قُلْ هُوَ اللہ پڑھے اور سلام کے بعد ایک مرتبہ
آیت الکرسی اور نو مرتبہ درود ابراہیم پڑھے۔
محرم الحرام صرف تین دن کا وظیفہ
محرم الحرام کے مہینے میں یہ عمل کریں ، سوۃ یسین” کی
تلاوت کریں اور ہر ” مبین ” پر چودہ مرتبہ ” یا وہاب” پڑھیں
یعنی جب بھی سورۃ یسین کی تلاوت کرتے ہوئے ” مبین ” آئے تو چودہ مرتبہ ” یا وہاب پڑھنا ہے ۔ چودہ مرتبہ ” یا وہاب” پڑھنے کے بعد ” اگلے مبین پر بھی چودہ بار یا وہاب ” پڑھنا ہے اس کے بعد دعا مانگیں ۔ دعا میں اللہ تعالی سے ہر چیز مانگ لینی ہے ۔ اور وہ چیز جس کی آپ کو خواہش ہے ۔ کیونکہ اللہ تعالی ، قبضہ قدرت میں پوری کائنات ہے ۔ وہ جسے چاہتا ہے عطا کر دیتا ہے
شب عاشورہ کی نماز
حضور نبی کریم سے روایت کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا جو کوئی دسویں محرم کی رات کو ۸ مرکعت نماز پڑھے گا اور ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص ۱۵ بار پڑھے گا اور بعد سلام اسی بار کہے گا
سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اكبر ولا حول ولا قوة الا بالله العلی العظیم اور ستر بار استغفار کرے گا پھر ۷۰ بار درود شریف پڑھے گا اور اخیر میں سجدے میں سر رکھے گا تو اس آخری سجدے سے سر اٹھانے سے پہلے اسے اللہ تعالی بخش دے گا۔ یہاں تک کہ پچیس بار یہ ندا ہو گی کہ اس کو بخش دیا۔ اگر موت آئے گی تو شہید و مغفور ہوگا۔ اگر مسافر ہوگا تو سفر آسان ہوگا۔ اگر قرض دار ہوگا
تو قرض ادا ہو جائے گا اور اس کی حاجت پوری ہو گی دسویں محرم کے دن کی نماز
حضور نبی کریم سلام کا فرمان ہے کہ دسویں محرم کے دن جو کوئی دو رکعت نماز ادا
کرے گا اور ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد ایک بار آية الكرسى اور سورۃ اخلاص
دس بار پڑھے گا اللہ تعالی اس پر رحمت فرمائے گا اور اس کے تمام گناہوں کو بخش دے گا۔
عاشورہ کے دن کی نفل نماز .حضرت ابری رضی اللہ علی نے مروی ہے کہ عاشورہ کے دن چار رکت دو سلاموں کے ساتھ پڑھے، اس طرح کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ زلزال ، سورۂ کافرون اور سورہ اخلاص ایک ایک دفعہ پڑھے اورنماز کے بعد ستر بار دورد شریف پڑھے۔ دوسری روایت میں ہے کہ جس نے عاشورہ کے دن چار رکعت نماز اس طرح پڑھی کہ ہر رکت میں ایک دفعہ سورہ فاتح اور پچاس بارسورہ اخلاص پڑھی اللہ تعالی اس کے پچاس برس گزشتہ اور پچاس برس آئندہ کے گناہ معاف فرمائے گا ۔