قرآن پاک
لفظ قرآن “قِرٙاءٙة” سے ہے جس کے معنی پڑھنے کے ہیں قرآن پاک واحد ایسی کتاب ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جاتی ہے
قرآن پاک اللّه تعالیٰ کی آخری کتاب ہے جو اللّه تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ پر نازل فرمائی قرآن پاک اللّه تعالیٰ کا مقدس کلام ہے
جو اللّه تعالیٰ کے مقرب فرشتے حضرت جبریلؑ کے ذریعے نازل ہوئی قرآن پاک کو اللّه تعالیٰ نے تقریباً (23) تیئس سال کے عرصے میں آہستہ آہستہ نازل کیا قرآن پاک قیامت تک آنے والے تمام مسلمانوں کے لیے ہدایت اور رہنمائی کا ذریعہ ہے
قرآن پاک اللّه تعالیٰ کی آخری اور عالم گیر کتاب ہے جس طرح نبی کریم ﷺ اللّه تعالیٰ کے آخری نبی ہیں اور آپ کی رسالت تمام جہانوں کے لیے ہے اسی طرح آپ ﷺ پر نازل ہونے والی کتاب بھی تمام بنی نوع انسان کے لیے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے
قرآن پاک کسی خاص قوم یا وقت کے لیے نہیں بلکہ قیامت تک کے تمام انسانوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے
قرآن پاک دنیا کی وه واحد کتاب ہے جو آج تک اسی طرح محفوظ ہے جس طرح نازل ہوئی تھی کیونکہ اللّه تعالیٰ نے اس کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے اور فرمایا
*بے شک میں نے ہی اس(قرآن پاک ) کتاب کو نازل کیا ہے اور بے شک میں ہی اس کی حفاظت فرمانے والا ہوں *(سورةالحجر:9)
قرآنِ مجید فُرقانِ حمید اللّه کی لا ریب اور بے عیب کتاب ہےقرآن پاک ایک مکمل دسطورِ حیات ہے
اور اس کا ذمہ خود اللّه نے لیا ہے قرآن کے لفظی معنی ہیں بار بار پڑھی جانے والی کتاب قرآن پاک کی حقانیت کی دلیل یہ ہے کہ اس کا ایک ایک حرف چوده صدیاں گزرنے کے باوجود بھی محفوظ ہے
قرآن پاک کے الفاظ کی طرح اس میں بیان کی گئی معلومات بھی قرآن پاک کے اعجاز کی دلیل ہیں
قرآن پاک انسا ن کے باطن کی حفاظت کرتا ہےقرآن پاک انسان کو استقا مت کا درس دیتا ہے قرآن پاک عربی زبان میں نازل کیا گیا ہے قرآن پاک کو با وضو ہو کر پڑھناچاہیے