سورۃ مائدہ/سورة المائده کون سے پارے میں ہے/رزق میں برکت25

 سورۃ مائدہ/سورة المائده کون سے پارے میں ہے/رزق میں برکت25
سورۃ مائدہ/سورة المائده کون سے پارے میں ہے/رزق میں برکت25

سورة مائدہ

سورة مائدہ مدینہ منورہ میں نازل ہوئی ہے اس سورة میں16 رکوع ہیں اور 120آیات ہیں
سورة المائده چھٹے اور ساتوے پارے میں موجود ہے
سورة المائده احکام کے لحاظ سے قرآن پاک کی سب سے بڑی سورة ہےسورة المائده قرآن پاک کی ترتیب کے لحاظ سے پانچھویں سورة ہے جبکہ ترتیبِ نزول کے لحاظ سے قرآن پاک کی ایک سو بارویں سورة ہے اس سورة کا اکثر حصہ حجتہ الوداع کے موقعہ پر نازل ہوا کچھ حصہ صلح حدیبیہ سے واپسی کے وقت اور کچھ حصہ فتح مکہ کے سال نازل ہوا

سورۃ مائدہ/سورة المائده کون سے پارے میں ہے/رزق میں برکت25
سورۃ مائدہ/سورة المائده کون سے پارے میں ہے/رزق میں برکت25

مائدہ نام رکھنے کی وجہ
عربی میں دستر خان کو مائدہ کہتے ہیں اور اس سورة “مائدہ “میں آیات نمبر 112 تا 115 میں یہ واقعہ موجود ہے کہ حضرت عیسٰی ؑ کی قوم نے حضرت عیسیٰ ؑ سے مائدہ یعنی کھانے پینے کی چیزوں کا مطالبہ کیا
حضرت عیسٰیؑ نے اللّه تعالیٰ سے مائدہ کے نازل ہونے کی دعا کی اس واقعہ کی مناسبت سے اس سورة کا نام سورة مائدہ رکھا گیا ہے

اس سورة میں وہ مشہور زمانہ آیت بھی موجود ہے جو تكمیل دینِ اسلام کی خبر دیتی ہے اللّه تعالیٰ فرماتا ہے *آج ہم نے تمہارے دین کو تمہارے لیے مکمل کر دیا ہے اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی اور تمہارے لیے اسلام کو پسند کر لیا ہے *
(سورة المائده :3)
اور یہودی اسی آیت کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ اگر یہ ہمیں مل جاتی تو ہم اس دن عید مناتے

سورۃ مائدہ/سورة المائده کون سے پارے میں ہے/رزق میں برکت25
سورۃ مائدہ/سورة المائده کون سے پارے میں ہے/رزق میں برکت25

رزق میں برکت

سورة المائده رزق کی تنگی کے لیے بہت مفید ہے سورة المائده کی باقاعده تلاوت کرنے سے رزق میں برکت پیدا ہوتی ہے

اگر کوئی شخص با وضو ہو کر اول و آخر گیارہ بار درود شریف پر کر 41بار سورة المائده کی تلاوت کرتا ہے تو اس کے گھر والے فاقے سے دور رہیں گے اور اس کو پڑھنے والا دنیا کی نظر میں عزیز ہو گا

کاروبار میں برکت کے لیے سورة المائده کی تلاوت کرنا بہت مفید ہے

حضرت جبیر بن نفیر فرماتے ہیں میں حج کے لیے گیا وہاں ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے مجھ سے فرمایا کیا تم سورة المائده پڑھتے ہو میں نے کہا جی پڑھتا ہوں فرمایا سنو سب سے آخری یہی سورة نازل ہوئی ہے اس میں جس چیز کو ہلال پاؤ اسے ہلال ہی سمجھو اور اس میں جس چیز کو حرام پاؤ اسے حرام ہی سمجھو
ترجمہ *اور جو کوئی اللّه تعالیٰ کے نازل کیے ہوۓ احکام کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو یہی لوگ کافر ہوں گے *(سورت المائده :45)

ایسی چیزیں جن کو شریعت نے حرام قرار دیا ہے ان کے قریب جانا بھی ممنوع ہے جیسے کفر و شرک فواحش کھانے پینے کی حرام کردہ چیزیں ان کی حرمت کو توڑنا اپنے اپ کو ہلاکت میں ڈالنے کے مترادف ہے

سورۃ مائدہ/سورة المائده کون سے پارے میں ہے/رزق میں برکت25

عدل و انصاف

سورة المائده میں ہمیں عدل و انصاف کا حکم دیا گیا ہے اللّه تعالیٰ نے ارشاد فرمایا
ترجمہ *اے ایمان والوں کھڑے ہو جایا کرو اللّه تعالیٰ کے واسطے گواہی دینے کو انصاف کی اور کسی قوم کی دشمنی کے باعث انصاف کو ہرگز نہ چھوڑو عدل کرو یہی زیادہ نز دیک ہے تقویٰ سے *(سورة المائده :8)

قرآن پاک سورة المائده اور متعدد احادیث نبوی میں مسلمانوں کو قتل کرنا ناجائز قرار دیا گیا ہے انسانی جان کا ضائع کرنا حرام ہے اور بلا وجہ کسی انسان کو قتل کرنا اللہ کے غضب کو دعوت دینا ہے ترجمہ
*اور جس نے کسی جان کو بلا کسی بدلے کے یا زمین پر فساد پھیلانے کی وجہ کے بغیر قتل کر دیا گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کر دیا *(سورة المائده :32)

قرآن پاک کی سورۃ المائدہ میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا ترجمہ
*اے ایمان والو ایسی چیزوں کے متعلق سوال نہ کرو کہ اگر انہیں ظاہر کر دیا جائے تو تمہیں ناگوار ہو *
اس آیت سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالی نے کسی بھول سے نہیں بلکہ تم پر مہربانی کرتے ہوئے بعض چیزوں کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہےایسی چیزیں جن سے کتاب الہی اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم نے خاموشی اختیار کی ہے ان کے متعلق پوچھ گوچھ کرنے کی سخت ممانعت کی گئی ہے

سورۃ مائدہ/سورة المائده کون سے پارے میں ہے/رزق میں برکت25

سورۃ مائدہ/سورة المائده کون سے پارے میں ہے/رزق میں برکت25

اس سورة میں مسلمانوں کو اپنے قول و قرار کو پورا کرنے کی تلقین کی گئی ہے ارشاد ربانی ہے ترجمہ
*اے مومنو اپنے قراروں کو پورا کرو *
(سورة المائده : 1)
جب تم آپس میں ایک دوسرے سے قول و قرار کرو تو اسے پورا کرو اور جب تم قسموں کو پکا کر لیتے ہو تو ان کو ہرگز نہ توڑا کرو اپنے وعدوں کو پورا کیا کرو لین دین کے معاملات میں اپنی تحریری اور زبانی وعدوں کو بھی پورا کرنا ہمارا فرض بنتا ہے

 

سورة النساء/سورہ نساء کی فضیلت23Right

Facebook
Twitter
WhatsApp
Pinterest
LinkedIn