سورة النساء/سورہ نساء کی فضیلت23Right

سورة النساء/سورہ نساء کی فضیلت23Right

سورة النسا ء

سورة النساہ مدینہ منورہ میں نازل ہوئی ہے اس سورة میں 24 رکوع اور 176آیات 345کلمے اور 1630 ہروف ہیں

نساء نام رکھنے کی وجہ
عورتوں کو عربی میں نساء کہا جاتا ہے اس سورة میں با کثرت وه احکام بیان کیے گئے ہیں جن کا تعلق عورتوں کے ساتھ ہے اسی لیے اس سورة کو سورة النساء کہا جاتا ہے

فضائل
حضرت عمر فاروقؓ فرماتے ہیں سورة بكره سورة اآل عمران سورة النساء سورة ماعدہ سورة الحج اور سورة النورسیکھو کیونکہ ان سورتوں میں فرض علوم بیان کیے گئے ہیں

حضرت عمر فاروق ؓ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے سورة بكره سورت آل عمران اور سورة النساءپڑھی تو وه اللّه تعلا کی بارگاہ میں حکمت والے لوگوں میں سے لکھا جاۓ گا

سورة النساء/سورہ نساء کی فضیلت23Right
سورة النساء/سورہ نساء کی فضیلت23Right

حضرت عبداللّه ابنِ عباس ؓفرماتے ہیں کہ جس جس نے سورة النساءپڑھی تو وه جان لے گا کہ وراثت میں کون کس سے محروم ہو گا اور کون کس سے محروم نہیں ہوتا

اگر میاں بیوی میں لڑائی ہو جاےتو سورة النسا ءکو ایک ہفتہ لگاتار روز سات بار پڑھنے سے انشااللہ میاں بیوی میں صلح ہو جاۓ گی

سورة النساء کی تلاوت کرنے سے گناہ سے بچا جا سکتا ہے

سورة النساءکی باقائده تلاوت سے میاں بیوی میں لڑائی نہیں ہوتی

مرکزی مضمون

اس سورة میں یتیم بچوں اور عورتوں کے متعلق حقوق بیان کیے گیے ہیں جیسے کہ یتیم بچوں کے مال کو اپنے مال میں ملا کر کھا جانے کو بڑا گناہ قرار دیا گیا ہے نا سمجھ یتیم بچوں کو ان کا مال ان کے حوالے کرنے سے منع کیا گیا اور جب وه شادی کے قابل اور سمجھ دار ہو جائیں تو ان کا مال ان کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے

یتیمو ں کا مال ناحق کھا جانے پر بڑی وعید بیان کی گئی اسی طرح عورتوں کے پورے حقوق اور مہر اُن کو دینے کا حکم بیان کیا گیا اور مہر کے متعلق چند اور مسائل بیان کیے گئے ہیں
میراث کےمال میں عورتو ں کے حصے مقرر کیے گئے ان عورتوں کا ذکر کیا گیا جن سے نصب رضاعت اور مُثاحرت کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہے
جن عورتوں سے کسی سبت کی وجہ کے سبب عارضی طور پر نکاح حرام ہے

سورة النساء/سورہ نساء کی فضیلت23Right

سورة النساء کی سورت آل عمران سے کئی طرح سے مناسبت ہے جیسے سورة آل عمران میں مسلمانوں کو تقویٰ اور پرہیز گاری کا حکم دیا گیا ہے اسی طرح سورة النساءکے شروع میں ان سب باتوں کا حکم دیا ہے
سورة آل عمران میں غزوا اُحد کے بارے میں تفسیل بیان کی گئی ہے اور سورة النساء میں بھی غزوااُحد کا ذکر ہے
دونوں سورتوں میں عسائیوں اور یہودیوں کا حضرت عیسٰیؓ کے بارے میں باطل نظریات کو رد کیا گیا ہے

مضامین

سورة النساءمیں والدین یتیموں مسکینوں رشتےداروں قریبی اور دور کے پڑوسیوں مسافر اور لونڈی غلاموں کےساتھ حسنِ سلوک اور بھلائی کا حکم دیا گیا ہے

اس سورة میں ایک سے زیادہ عورتوں سے شادی کرنے کے احکام بیان کیے گیے ہیں اور نافرمان عورتوں کی اصلا ح کا طریقہ ذکربیان کیا گیا ہے

منافقوں عسائیوں اور بطورِ خاص یہودیوں کے خطرات سے مسلمانوں کو آگاہ کیا گیا ہے

مال اور خون میں مسلمانوں کے اجتماعی معملات کے احکام بیان کیے گئے ہیں

قاتِل کے بارے میں احکام ہجرت کے بارے میں احکام بیان کیے گئے ہیں

جہاد کے بارے میں احکامات بیان کیے گئے

کن لوگوں کی توبہ مقبول ہے اور کن لوگوں کی توبہ مقبول نہیں کی جاۓ گی
سورة النساءمیں میراث کے احکام تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں

كبیرہ گناہوں سے بچنے کی فضیلت بیان کی گئی حسد سے بچنے کا حکم دیا گیا نیز تکبُر بُخل اور ریاکاری کی مزمت بھی بیان کی گئی

نیک اعمال کرنے اور گناہ سے توبہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے

شوہر بیوی کے ایک دوسرے پر حقوق اور ازدواجی زندگی کے رہنماءاصول بیان کیے گئے ہیں

سورۃ النساء میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا

**اور ان عورتوں کے ساتھ دستور کے مطابق گزران کرو یعنی تمہیں اپنی بیویوں کے ساتھ حسن و سلوک سے زندگی گزر کرنی چاہیے**

ایک اور جگہ فرمایا

** اور اگر کسی وجہ سے تم اپنی بیویوں کو ناپسند کرتے ہو تو کیا پتہ کہ تم اس چیز کو ناپسند کرو مگر اللہ تعالی نے تمہارے لیے اس میں بے شمار خیر و برکت رکھی ہو **

سورۃ النساء میں فرمایا گیا **کہ تو ان کو ان کے مقرر کیے ہوئے مہر دے دیں **
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید فرمائی جس نے زر مہر کے عوض کسی عورت سے نکاح کیا اور نیت یہ رکھی کہ وہ ادا نہ کرے گا تو وہ زانی ہے

سورۃ النساء میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ایک سے زائد بیویوں کی شکل میں ان میں عدل و مساوات ضروری ہے دوسرا نکاح عدل کی شرط سے مشروط ہے
ارشاد ہے
* پس اگر تم کو اندیشہ ہو کہ عدل نہیں کر سکو گے تو ایک پر اکتفا کرو *
جو ازواج میں انصاف و مساوات نہیں کرتا کہ جب کسی کی دو بیویاں ہوں اور ان سے ان کے حقوق میں عدل و مسوات نہ رکھا تو قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا ادھا جسم گر گیا ہوگا

متعدد بیویوں کی صورت میں ایک طرف زیادہ رغبت اور دوسری کو بالکل معلق چھوڑ دینا قرآن پاک میں سورۃ النساء کی آیت 129 میں ارشاد باری تعالی ہے
** پس نہ جھک پڑو (ایک ہی طرف )کہ ایک کو (آدھ میں) لٹکتی ہوئی ڈال رکھو

اس سورة کے آخر میں حضرت عیسیٰ رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں عیسائیوں کی گمراہی کا ذکر ہے

 

کلمہ شہادت اسلام کا رکن ہے20

Facebook
Twitter
WhatsApp
Pinterest
LinkedIn