جمادی الاولٰی75 Jamadi al awwal right now right way
جمادی الاولٰی
جمادی الاولٰی اسلامی سال کا پانچواں قمری مہینہ ہے ۔ یہ مہینہ عربی زبان کے دو لفظوں ”جمادی“ اور ”الاولی“ کا مجموعہ ہے ۔ جمادی ”جمہ“ سے نکلا ہے جس کے معنی منجمد ہو جانے جم جانے کے ہیں الاولی معنی ہیں
: پہلی تو جمادی الاولٰی کے معنی پہلی جم جانے والی چیز جس زمانے میں اس مہینے کا نام رکھا گیا تھا ، عرب میں اُس وقت سردی کا موسم تھا ، جس کی وجہ سے پانی جم جاتا تھا ، اس وجہ سے اس مہینے کا نام ”جمادی الاولٰی سردی کا پہلا مہینہ رکھا گیا ۔ – عربی زبان میں ”جمادی“ کا لفظ مذکر اور مؤنث دونوں طرح استعمال ہوتا ہے ، چنانچہ ” جمادی الاول“ اور ”جمادی الاولٰی” اسی طرح ” جمادی الآخر ” اور ” جمادی الآخری دونوں طرح کہنا درست ہے ۔
Jamadi al awwal (The First Jamadi)
Jamadi al awwal is the fifth month of the Islamic lunar calendar. The name “Jamadi al awwal” is derived from two Arabic words: “Jamadi” and “al awwal.” “Jamadi” comes from the Arabic word “Jumad,” meaning frozen or solidified, as it refers to the time when water freezes. “al awwal” means “first,” so Jamadi al awwal translates to the “first freezing month.” In ancient Arabia, the weather during this time was cold enough for water to freeze, which is why the month was named so.
اللہ رب العزت نے سال کے بارہ مہینوں میں مختلف دنوں اور راتوں کی خاص اہمیت و فضیلت بیان کر کے ان کی خاص برکات و خصوصیات بیان فرمائی ہیں قرآن حکیم میں ارشاد باری تعالی ہے ۔
بے شک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک بارہ مہینے ہیں اللہ کی کتاب میں جب سے اس نے آسمان اور زمین بناۓ ان میں سے چار حرمت والے ہیں یہ سیدھا دین ہے تو ان مہینوں میں اپنی جان پر ظلم نہ کرو اور مشرکوں سے ہر وقت لڑو جیسا وہ تم سے ہر وقت لڑتے ہیں اور جان لو کہ اللہ پاک پرہیز گاروں کے ساتھ ہے ۔
(سورۃ التوبہ آیت نمبر (۳۶)
جمادی الاول وہ مہینہ ہے جس میں رسول اللہؐ نے سیدہ خدیجہ ؓ سے شادی کی۔ اللہ تعالیٰ نے جنگ متعہ میں مسلمانوں کو فتح عطا فرمائی۔ زینب بنت علی ؓ کی ولادت اور حضرت فاطمہ ؓ کی وفات ہوئی۔
In Arabic, “Jamadi” can be used in both masculine and feminine forms, so the terms “Jamadi al awwal” and “Jamadi al awwala,” as well as “Jamadi al-Akhir” and “Jamadi al-Akhira,” are both correct.
Allah, the Almighty, has mentioned the importance and special blessings of certain days and nights throughout the year. In the Qur’an, Allah says:
“Indeed, the number of months with Allah is twelve months in the Book of Allah since the day He created the heavens and the earth. Of these, four are sacred. That is the correct religion, so do not wrong yourselves during them.”
(Surah At-Tawbah, 9:36)
جمادی الاول کے اہم واقعات
اس مہینے کے ساتھ کوئی خاص اعمال وابستہ نہیں ہیں، لیکن بہت سے اہم اسلامی واقعات رونما ہوئے، جن پر غور کرکے ہم اس سے اہم سبق حاصل کرسکتے ہیں۔بعض علماء کا خیال ہے کہ جمادی الاول وہ مہینہ ہےجس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے اپنی ایک سہیلی نفیسہ کے ذریعے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نکاح کا پیغام بھیجا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا سے مشاورت کے بعد شادی کی تجویز قبول کر لی۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 25 سال تھی اور سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی عمر ۴۰ سال ۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اسلام کی ان ۴ خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے کامل ایمان حاصل کیا ۔ وہ اسلام قبول کرنے والی پہلی شخصیت تھیں، اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسلسل جذباتی اور مالی مدد فراہم کی۔
جمادی الاول میں رونما ہونے والا ایک اوراہم واقعہ جنگ متعہ ہے جو ایک سے دو لاکھ رومی اور عرب فوجیوں اور صرف۳۰۰۰ مسلمانوں کے درمیان ہوئی ۔مخالفین کی بہت بڑی تعداد ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ نے جنگ متعہ میں مسلمانوں کو فتح عطا فرمائی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں حصہ نہیں لیا اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کو جنگ کے لیے چنا گیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اگر زید بن حارثہ زخمی ہو جائیں تو جعفر بن ابی طالب ان کا جانشین ہوں گے۔ اگر جعفر زخمی ہو جائے تو عبداللہ بن رواحہ ان کی جگہ لے لیں۔
Jamadi al-Awwal is notable for several important events in Islamic history, some of which offer valuable lessons. According to some scholars, Jamadi al awwal was the month in which Prophet Muhammad (peace be upon him) married Lady Khadijah (may Allah be pleased with her). She, through her friend Nafisa, sent a marriage proposal to the Prophet. After consulting his uncle, the Prophet accepted the proposal. At that time, the Prophet was 25 years old, and Lady Khadijah was 40. She was the first person to accept Islam and supported the Prophet both emotionally and financially throughout his mission.
سب سے پہلے حضرت زید رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا پھر حضرت جعفر رضی اللہ عنہ نے ذمہ داری اٹھائی ۔ جنگ سے واپس آنے والے سپاہیوں نے حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کی بہادری سے لڑنے کی تعریف کی اور دعویٰ کیا کہ ان کے 90 زخم لگےتھے اور جنگ میں اپنا ہاتھ کھو چکے تھے۔ تاہم، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کیا کہ اللہ تعالیٰ نے جعفر رضی اللہ عنہ کو جنت میں اڑنے کے لیے پروں سے نوازا ہے۔
اسی مہینے میں حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ عرب کے مشہور شاعر تھے اور انہیں ’شاعرِ رسول‘ کا خطاب دیا گیا تھا۔ در حقیقت وہ مدینہ کے لوگوں کےلیے فتح کا پیغام لے کر آۓ تھے۔ جمادی الاول میں ایک اور وفات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب کی تھی۔
۵ھ بقول بعض ۷ھ مدینہ منورہ میں حضر ت عثمان غنیؓ کو اپنا جانشین بنا کر چار سو‘ سات سو یا آٹھ سو صحابہؓ ساتھ لیے اس میں حضرت موسیٰ ـاشعری ؓبھی شامل تھے۔ دشمن بھاگ کھڑے ہوئے البتہ مسلمانوں کو دشمن سے خوف کا اندیشہ تھا اس لیے آنحضرت ؐنے نماز خوف پڑھائی۔
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے بعد زینب رضی اللہ عنہا ، فاطمہ رضی اللہ عنہا کی تیسری اولاد تھیں جو ۵ جمادی الاول کوپیدا ہوئیں۔ انہوں نے زندگی بھر مصائب کا سامنا کیا اور اپنی زندگی میں امام حسین رضی اللہ عنہ کو کھو دیا۔ زینب رضی اللہ عنہا کا مقبرہ مصر میں ہے اور بہت سے لوگ اس کی زیارت کرتے ہیں۔
جنگِ موتَہ جمادَی الاُولیٰ ۸ھ میں جنگِ موتہ رونما ہوئی جس میں صرف تین ہزار مسلمانوں نے دو لاکھ کفار سے مقابلہ کیا ، اس جنگ میں رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے چچازاد بھائی حضرت جعفر طیار ، حُضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے منہ بولے بیٹے حضرت زید بن حارثہ اور کاتبِ نبی حضرت عبدُاللہ بن رَواحہ سمیت 12صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے جامِ شہادت نوش فرمایا جبکہ بہت سے کفار مارے گئے۔ اللہ پاک کی ان سب پر رحمت ہو اور ان سب کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔
جنگِ موتَہ جمادَی الاُولیٰ ۸ھ میں جنگِ موتہ رونما ہوئی جس میں صرف تین ہزار مسلمانوں نے دو لاکھ کفار سے مقابلہ کیا ، اس جنگ میں رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے چچازاد بھائی حضرت جعفر طیار ، حُضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے منہ بولے بیٹے حضرت زید بن حارثہ اور کاتبِ نبی حضرت عبدُاللہ بن رَواحہ سمیت ۱۲صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے جامِ شہادت نوش فرمایا جبکہ بہت سے کفار مارے گئے۔ اللہ پاک کی ان سب پر رحمت ہو اور ان سب کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔
Another significant event of Jamadi al awwal was the Battle of Mu’tah, which took place between a large Roman and Arab army, numbering between 100,000 to 200,000, and just 3,000 Muslim soldiers. Despite the overwhelming odds, Allah granted the Muslims victory. The Prophet did not participate directly in this battle, but he appointed Zayd ibn Harithah as the leader. If Zayd were martyred, then Ja’far ibn Abi Talib would take over, and if Ja’far fell, Abdullah ibn Rawaha would lead. Zayd was the first to fall as a martyr, followed by Ja’far, who fought bravely despite receiving over 90 wounds and losing both arms. The Prophet later declared that Allah had granted Ja’far wings in Paradise, allowing him to fly.
No Special Acts of Worship in Jamadi al-Awwal
There are no specific acts of worship or significant rituals associated with Jamadi al awwal. However, this month has seen many important events in Islamic history that remind us of the lessons they impart. Some scholars believe that Jamadi al awwal is the month when Prophet Muhammad (peace be upon him) married Lady Khadijah (may Allah be pleased with her). She was the first person to embrace Islam and gave her full support to the Prophet, both emotionally and financially.
جمادی الاول کوئی خاص عبادت کا مہینہ نہیں ہے۔
تاہم، ہمیں صدقہ جاریہ، تلاوت قرآن، استغفار اور نفلی عبادات کرناچاہیے۔ اپنے وقت کو سمجھداری سے استعمال کرنا ضروری ہے۔ مومن کے لیے ہر لمحہ، ہر دن ثواب اور نیکیوں سے گناہوں کو مٹانے کا قیمتی موقع ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاـ پانچ سے پہلے پانچ چیزوں کا فائدہ اٹھاؤ: اپنی جوانی بڑھاپے سے پہلے، اپنی صحت کا بیماری سے پہلے، اپنی دولت کا اپنی غربت سے پہلے، اپنی فراغت کا اپنے کام سے پہلے، اور اپنی زندگی کا اپنی وفات سے پہلے۔
While Jamadi al-Awwal is not a month associated with particular religious rituals, it is still a time to reflect on the importance of righteous deeds. Muslims are encouraged to engage in regular acts of worship such as charity, reading the Qur’an, seeking forgiveness, and performing additional prayers (nafl prayers). It is important to use time wisely and strive to be a better person every day. The Prophet Muhammad (peace be upon him) is reported to have said:
“Take advantage of five before five: your youth before your old age, your health before your sickness, your wealth before your poverty, your free time before your occupation, and your life before your death.”
Customs and Innovations in Jamadi al-Awwal
In some regions, people may observe particular customs during this month, but it is important to remember that no specific innovations or practices are prescribed in the authentic Islamic tradition. Any form of ritual that is not grounded in the Qur’an or Hadith should be avoided, as it could lead to unnecessary practices not supported by the teachings of Islam.
Special Nafl Prayers in Jamadi al-Awwal
Some people observe special Nafl (voluntary) prayers during this month, but there is no evidence in the Qur’an or Hadith to support any specific prayers or acts of worship associated with Jamadi al-Awwal. It is best not to make any such practices obligatory or attached to specific rewards, as this may lead to an innovation (Bid’ah) in the religion.
ماہ جمادی الاولی رسوم و بدعات
اس مہینے میں ہمارے علاقوں میں کوئی خاص رسم اور بدعت رائج نہیں ہے۔
ماہ جمادی الاولی کے مخصوص نوافل کا حکم
بعض لوگ اس مہینے میں مخصوص نوافل کا اہتمام کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس قسم کی مخصوص نمازوں کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں ہے، اس لیے ان نمازوں کا اس طرح سے التزام نہ کیا جائے، جس کو شریعت نے منع کیا ہو، کیونکہ ہر مباح کام کو اپنے اوپر لازم کرلینے سے شرعاً وہ مکروہ ہو جاتا ہےز،
اور ان نمازوں کے پڑھنے پر مخصوص ثواب کا اعتقا
بھی نہ رکھے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے اوقات کی قدر کرنے اور اس میں خوب عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہم سب کو ہر طرح کی بدعات سے محفوظ رکھے اور سچا مومن بنائے۔
آمین
Conclusion
We ask Allah to help us make the most of our time, to grant us the opportunity to worship Him sincerely, and to keep us safe from all innovations. May He make us true believers who always seek His pleasure and forgiveness. Ameen.